تلنگانہ

ٹریفک پولیس کو پینڈنگ چالان پر گاڑیوں کو ضبط کرنے کا کوئی اختیار نہیں: تلنگانہ ہائی کورٹ

حیدرآباد _ تلنگانہ ہائی کورٹ نے پولیس کی جانب سے پینڈنگ چالان پر گاڑیوں کو ضبط کرلینے کے اقدام پر شدید برہمی ظاہر کی ہے اور واضح کیا کہ پینڈنگ چالان پر پولیس کو گاڑی ضبط کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ہائی کورٹ نے یہ احکامات گذشتہ ہفتے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ ٹی نکھلیش کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر جاری کئے۔

حیدرآباد کی کوکٹ پلی کورٹ کے ایڈوکیٹ کو جاریہ ماہ یکم اگست کو شہر کے ایک مقام پر پولیس نے روک دیا اور گاڑی پر 1635 روپے کا ایک چالان پینڈنگ رہنے پر ان کی گاڑی ضبط کرلی تھی اس دوران ایڈوکیٹ نے ٹریفک پولیس کے رویہ کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا

بعد ازاں ایڈوکیٹ نکھلیش نے اس معاملے کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔جس پر ہائی کورٹ نے پولیس کی حرکت پر شدید برہمی ظاہر کی ۔اور ٹریفک پولیس سے کہا کہ انھیں گاڑی ضبط کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ کی گاڑی واپس کردینے کی بھی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button