تلنگانہ

افسوسناک حادثہ _ تلنگانہ کے سرسلہ ضلع میں 6 طلباء پانی میں ڈوب گئے

سرسلہ _ تلنگانہ کے سرسلہ ضلع میں 6 کمسن طلباء ڈیم میں غرقاب ہوگئے۔جن میں تین طلبا کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں مزید تین کی تلاش جاری ہے

تفصیلات کے مطابق سرسلہ ضلع کے مانیر چیک ڈیم میں پیر کے روز نہانے کے دوران تین طلبہ ڈیم میں ڈوب گئے انھیں بچانے کی کوشش کے دوران مزید تین بھی پانی میں ڈوب گئے۔شام کے وقت اس حادثہ کا پتہ چلا۔ ضلع انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے پیر کی شام گنیش نامی طالب علم کی نعش پانی سے نکالی جو آٹھویں کا طالب علم بتایا گیا ہے رات کی تاریکی کی وجہ سے مزید نعشوں کو نہیں نکال سکے ۔

وزیر تارک راما راو نے اس حادثہ کی اطلاع پر حیدرآباد اور کریم نگر سے  ریسکیو ٹیموں کو روآنہ کیا۔آج صبح سے تلاشی مہم جاری ہے اس دوران آج مزید دو طلبہ کی نعشیں ملی۔جن کی شناخت راکیش اور وینکٹ سائی کی حیثیت سے ہوئی ہے  دیگر تین طلباء  اجے، کرانتی اور منوج کی تلاش جاری ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button