تلنگانہ

راشن کارڈ کو ” کے وائی سی ” کروانے کے نام پر غریبوں کو پریشان کررہی ہے چندرشیکھرراو حکومت: محمد علی شبیر

نظام آباد _ 11 نومبر ( اردولیکس) نظام آباد اربن اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار و سابق وزیر محمد علی شبیر نے چندرشیکھرراو حکومت پر الزام عاٸد کیا کہ وہ راشن کارڈ کو ” کے وائی سی ” کروانے کے نئے طریقہ کو شروع کرتے ہوئے غریبوں کو پریشان کررہی ہے

نظام آباد شہر کے غوثیہ مسجد کے پاس 30 اور 31 ڈیویژن کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس کئی راشن کارڈ رکھنے والے افراد روزگار نہ ملنے پر خلیجی ممالک اور ملک کے دیگر علاقوں میں مقیم ہیں ایسے افراد کا راشن کارڈ کو کے وائی سی کروانا مشکل ہے کیونکہ وہ روزگار چھوڑ کر نہیں آسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کے وائی سی نہ کرنے پر راشن کارڈ میں شامل نام حذف کردیا جائے گا۔جس سے غریب عوام آروگیہ شری اسکیم سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔ کانگریس امیدوار نے عوام سے کہا کہ وہ غریبوں کو پریشان کرنے والی حکومت کو انتخابات میں مناسب سبق سکھائیں۔

قبل ازیں ایک علحدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو  نے مسلمانوں کو 12 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دیا ہے اور ہم نے مسلمانوں کو جو 4 فیصد ریزرویشن دیا اس میں سے ایک فیصد کٹوتی کی۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی بندو کی طرف سے دیئے گئے ایک لاکھ روپے کی امداد میں بی آر ایس پارٹی کے قائدین نے 30 فیصد کمیشن وصول کیا ۔نظام آباد کے کے کے گارڈن، آٹو نگر میں 12اور 13 ڈیویژن کی خواتین کے ایک اجلاس سے کانگریس امیدوار سابق وزیر محمد علی شبیر نے خطاب کیا۔اس موقع پر محمد علی شبیر نے وزیر تارک راماراو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ٹی آر نے بغیر سمجھے اقلیتی تحفظات پر بات کی

 

۔انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کو میناریٹی ڈیکلریشن پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے۔کانگریس کے دور میں راشن کی دکانوں نے غریبوں کے لیے 9 اقسام کی اشیاء بشمول چاول، دال ، تیل ، شکر ، آٹا فراہم کیا جاتا تھا لیکن چندرشیکھرراو حکومت آنے کے بعد یہ تمام ختم کردیئے گئے ۔اب راشن کی دکان پر چاول کے سوا کچھ نہیں دیا جاتا۔سابق وزیر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی طرف سے دیے گئے 4 فیصد مسلم ریزرویشن کی وجہ سے کئی بچے انجینئر اور ڈاکٹر بن رہے ہیں، اور وہ اسے بھی ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button