تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ ٹی آر ایس نے کونسل کے 6 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا _ محمد فرید الدین کا نام شامل نہیں _ سابق کلکٹر وینکٹ رام ریڈی کا نام شامل

ٹی آر ایس پارٹی نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کی 6 نشستوں کے لئے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا ہے جن میں جی سکھیندر ریڈی، کڈیم سری ہری ،رویندر راو، بنڈہ پرکاش رکن راجیہ سبھا، کوشک ریڈی اور سابق کلکٹر وینکٹ رام ریڈی شامل ہیں ظہیر آباد سے تعلق رکھنے والے محمد فرید الدین کو دوبارہ مواقع فراہم نہیں کیا گیا۔ امیدواروں کے انتخاب کے سلسلہ میں ٹی آرایس سربراہ و چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آج کونسل کے انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے

ایم ایل اے کوٹہ کے تحت کونسل کی ۔6نشستوں کو پُرکرنے کیلئے رائے دہی 29نومبر کو 9بجے دن تا4بجے شام ہوگی۔پرچہ نامزدگیاں 16نومبر تک قبول کی جائیں گی اور پرچوں کی جانچ کا کام 17نومبر کوہوگا۔نام واپس لینے کی آخری تاریخ 22نومبر ہے۔ووٹوں کی گنتی اُسی روزپانچ بجے شام سے ہوگی۔

ٹی آرایس کے ارکان جی سکھیندرریڈی،این ودیاساگر، بی وینکٹیشورلو، کڈیم سری ہری،محمد فرید الدین اوراے للیتا کی معیاد کے اختتام پر قانون ساز کونسل کی 6نشستیں خالی ہوئی تھیں۔ان نشستوں کے لئے انتخابات مئی میں ہونے والے تھے تاہم کورونا کی دوسری لہر کے سبب انتخابات کو ملتوی کردیاگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button