تلنگانہ

پرچم کشائی کے مسلہ پر ٹی آر ایس اور بی جے پی کارکنوں میں تصادم _ بی جے پی کارپوریٹر زخمی

حیدرآباد _ حیدرآباد کے ملکاجگری سرکل میں پرچم کشائی کے موقع پر ٹی آرایس اوربی جے پی کے کارکنوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا۔بی جے پی کے کارپوریٹرشراون پر ٹی آرایس کے کارکنوں نے حملہ کردیا۔بی جے پی کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ رکن اسمبلی ایم ہنمنت راو کی موجودگی میں یہ حملہ کیاگیا۔یوم آزادی کی تقریب جی ایچ ایم سی ملکاجگری کے دفتر میں منعقد کی گئی تھی۔زخمی کارپوریٹر کو ملکاجگری کے سرکاری اسپتال میں طبی امداد پہنچائی گئی۔اس واقعہ کے بعد بی جے پی کے برہم کارکنوں نے دھرنا دیا اورہنمنت راو کے خلاف نعرے بازی کی.بنڈی سنجے نے ہسپتال میں شریک کارپوریٹر کی عیادت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button