تلنگانہ

تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی الٹی گنتی شروع :بی جے پی

حیدرآباد:بی جے پی کے ریاستی امور کے انچارج ترون چگ نے کہا ہے کہ ٹی آر ایس کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی حکمرانی کے صرف 529 دن باقی رہ گئے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہئوے کہا کہ کے سی آر نے عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ کے سی آر کی حکمرانی سے متعلق ایک ویب سائٹ کا آغازکیا جائےگا اور 3 جولائی کو پریڈ گراونڈ میں بی جے پی کا زبردست جلسہ عام منعقد ہوگا۔ ترون چگ نے بتایا کہ اس کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں کے سی آر کی حکمرانی علی بابا 40 چور ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button