جنرل نیوز

بارہ بنکی:آج پورا ملک امرت مہوتسو منا رہا ہے: بالیندو دویدی

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) آزادی کا امرت مہوتسو کی اختتامی تقریب کے طور پر، مدرسہ جامعہ مدینۃ العلوم، رسولی، بارہ بنکی میں ایک بیداری ریلی (میری مٹی میرا دیش اور ہر گھر ترنگا) کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی بالیندو کمار دویدی،ضلع اقلیتی بہبود آفیسر، بارہ بنکی نے فیتا کاٹ کر اور جھنڈا دکھا کر ریلی کا آغاز کیا۔

 

 

(میری مٹی میرا دیش اور ہر گھر ترنگا) مدرسہ کے احاطے سے نکالی گئی بیداری ریلی قریشی محلہ، رسولی چوراہا اور بازار سے ہوتی ہوئی واپس مدرسہ کے پاس اختتام پذیر ہوئی۔ راستے میں گاؤں والوں نے ریلی میں شریک بچوں کا پرزور استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور سیلفیاں لیں۔ سنجیو کمار ایس ایچ او تھانہ صفدر گنج، ضلع بارہ بنکی نے اپنے عملے کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا اور ترنگا یاترا ریلی کی قیادت کی۔ ساتھ ہی مدرسہ کے تمام عملہ اور بچوں کے کام کی بھی خوب ستائش کی۔

 

 

اس موقع پر مدرسہ کے مینیجر حافظ ایاز احمد نے تمام مہمانوں کو گلدستے ، شال اور نشانات دے کر خوش آمدید کہا۔ اس کے ساتھ ہی بالیندو کمار دویدی، ضلع اقلیتی بہبود آفیسر، بارہ بنکی اور سنجیو کمار، انسپکٹر پولیس اسٹیشن صفدر گنج ضلع بارہ بنکی اور مینیجر حافظ ایاز احمدمدینی اور تمام مہمانوں نے مدرسہ کے احاطے میں درخت بھی لگائے۔

ضلع اقلیتی بہبود افسر، بارہ بنکی مسٹر بالیندوکمار دویدی نے اپنے خطاب میں مدرسہ کے طلباء اور تمام عملہ کو آزادی کے امرت مہوتسو (میری مٹی میرا دیش اور ہر گھر ترنگا) پروگرام کو خوشی اور جوش و خروش کے ساتھ منانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے مذکورہ پروگرام کو کامیاب بنانے پر ان کی تعریف کی۔

 

 

اس موقع پر مسٹر شری کانت آزاد، وقف انسپکٹر، اقلیتی بہبود محکمہ، بارہ بنکی ، ضیاء الحق پردھان ، مشرف علی ڈی۔ ڈی۔ سی اور مدرسہ کے پرنسپل مولانا مقبول احمد قاسمی اور اساتذہ میں مولانا محمد ارشد قاسمی ، ماسٹرمحمدمعز عثمانی، مولاناعقیل احمد، مولانا محمد وسیم اور ماسٹر عبدالماجد کے علاوہ تمام ملازمین موجود رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button