ٹی آر ایس کے جنرل سکریٹری جی رام چندر راو نے پارٹی سے استعفی پیش کردیا

حیدرآباد _ ٹی آر ایس کے جنرل سکریٹری جی رام چندر راو پارٹی کے عہدہ اور ابتدائی رکنیت سے اپنا استعفی پیش کردیا ہے کونسل کے انتخابات میں مواقع فراہم نہ کرنے پر رام چندر راو ناراض تھے اور آج اپنے استعفی کا مکتوب واٹس ایپ کے ذریعہ ٹی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر و وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو اور دوسروں کو روآنہ کیا۔

رام چندر راو سال 2015 میں وائی ایس آر کانگریس سے مستعفی ہوکر ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوئے تھے