تلنگانہ

ٹی آر ایس بہت جلد بی آر ایس میں تبدیل ہونے والی ہے !

کیا تلنگانہ راشٹرا سمیتی (TRS) جلد ہی بھارت راشٹرا سمیتی (BRS) بننے والی ہے؟ کیا اس ماہ کی 19 تاریخ تک ٹی آر ایس ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں سی ایم کے سی آر اس بارے میں حتمی فیصلہ کا اعلان کریں گے؟ کیا چیف منسٹر و صدر ٹی آر ایس چندرشیکھرراو مکمل طور پر قومی سیاست پر توجہ مرکوز کریں گے؟  جمعہ کو پرگتی بھون میں وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور قائدین کے ساتھ چیف منسٹر کی چھ گھنٹے طویل میٹنگ کی تفصیلات بھی یہی اشارہ دے رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پرگتی بھون میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کے سی آر نے ملک کی سیاسی صورتحال اور اس میں ٹی آر ایس کے رول  پر تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا ماننا ہے کہ اس وقت ملک میں بی جے پی حکومت ہر طرح سے ناکام ثابت ہورہی ہے۔ جس کی وجہ سے بدامنی بڑھ گئی۔ ان حالات میں، ٹی آر ایس کو قومی پارٹی میں تبدیل کرتے ہوئے عوام کے اصل مسائل کو حل کرنے کے لئے قومی سیاست میں اہم رول ادا کرنے کی چیف منسٹر تجویز رکھتے ہیں  یہ تجویز چیف منسٹر کے سی آر نے  میٹنگ میں شرکاء کے سامنے پیش کی ۔اور قائدین سے ٹی آر ایس کو قومی پارٹی میں تبدیل کرنے کے مسئلہ پر آراء حاصل کی ۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں شرکت کرنے والے تمام قائدین نے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی تجویز کی تائید کی اور قومی سیاست میں کلیدی رول ادا کرنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button