تلنگانہ

بنڈی سنجے کے خلاف ٹی آر ایس لیڈر فخر الزاماں خان اور دوسروں کی کریم نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت

کریم نگر _ 26 مئی ( اردولیکس) کریم نگر میں ٹی آر ایس کے مسلم لیڈر فخر الزاماں خان نے تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کے خلاف ان کی نفرت انگیز تقریر پر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ فخر الزاماں خان نے کریم نگر ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں بنڈی سنجے کے خلاف تحریری شکایت درج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کریم نگر شہر میں بنڈی سنجے نے مسلمانوں کے خلاف انتہائی نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے ریاست بالخصوص کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے جس سے دونوں طبقات کے درمیان نفرت میں اضافہ کے ساتھ فرقہ وارانہ تشدد پیدا ہونے کا خدشہ ہے فخر الزاماں خان نے اپنی شکایت میں کہا کہ بنڈی سنجے نے مدرسوں کو دہشت گردی پھیلانے والے مرکز قرار دیا۔انہوں نے اپنی درخواست میں پولیس سے درخواست کی کہ وہ بنڈی سنجے کے ان کی نفرت انگیز تقریر پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ فخر الزاماں کی تحریری شکایت میں دیگر چار افراد نے بھی اپنے دستخط ثبط کئے جن میں اشتیاق احمد ،محمد شاد، محمود خان اور محمد سلیم شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button