بزنس

کریم نگر پولیس اسٹیشن میں بنڈی سنجے کے خلاف ٹی آرایس قائدین نے تحریری شکایت درج کرائی

کریم نگر: 26/مئی  (اردولیکس  )ریاستی صدر تلنگانہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجئے کمار کی جانب سے کریم نگر میں مسلمانوں اور مساجد و دینی مدارس کیخلاف اشتعال انگیز خطاب کے بعد ضلع کریم نگر کے طول وعرض میں سرکردہ مسلم قائدین ، مسلم تنظیموں کے زمہ داروں اور مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ پارٹی قائدین نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ۔

سینئر ٹی آر ایس قائد ساجد فخرالزماں خان نے 2 ٹائون پولیس اسٹیشن پہنچ کر 2 ٹاؤن انسپکٹر لکشمی بابو کو تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے بنڈی سنجئے کیخلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر T R S قائدین اشتیاق احمد ، نواز پاشاہ ، محمد شاز ، محمود خان اور دیگر قائدین موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button