باجی ریڈی گوردھن ریڈی، تلنگانہ آر ٹی سی کے چیئرمین نامزد

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے نظام آباد رورل اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن ریڈی کو تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر ٹی سی) کا چیئرمین نامزد کیا ہے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے رکن اسمبلی گوردھن ریڈی کے نام کو منظوری دے دی۔ٹی آر ایس پارٹی نے حال ہی میں نامزد عہدوں کو پر کرنے کا اعلان کیا تھا اسی اعلان کے مطابق گوردھن ریڈی کو آر ٹی سی چیئرمین نامزد کیا گیا ہے