ڈی سرینواس پھسل کر گر پڑے _ کندھے کو فریکچر

حیدرآباد _ ٹی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس کے کندھے کو فریکچر ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ آج ڈی سرینواس کی سالگرہ تھی اور وہ اپنے گھر میں  پوجا کرنے کے بعد روم سے باہر نکل رہے تھے کہ پیر پھسل جانے کے باعث ڈی سرینواس گر پڑے۔جس کے نتیجے میں ان کے کندھے کو فریکچر آگیا۔ڈی سرینواس کے فرزند و رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے انھیں ہاسپٹل منتقل کیا۔جہاں ڈاکٹروں نے ایکسرے اور دیگر طبی معائنہ کئے ۔بتایا گیا ہے کہ چار دن بعد ڈی سرینواس کی سرجری کی جائے گی۔