قبل از وقت انتخابات کا کوئی ارادہ نہیں: چیف منسٹر چندرشیکھرراو

حیدرآباد _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ موجودہ حکومت پوری معیاد کام کرے گی۔اسمبلی کے قبل از وقت انتخابات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس ارکان اسمبلی، کونسل اور پارلیمنٹ کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے چندرشیکھرراو نے کہا کہ ابھی حکومت کی ڈھائی سال معیاد باقی ہے اس دوران پورے کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔اور 5 سالہ معیاد ختم ہونے کے بعد ہی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کو ہی کامیابی حاصل ہونے والی ہے انتخابی جلسے کو اس مہینے کی 25 تاریخ کے بعد منعقد کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ورنگل پراجا گرجنا سبھا 15 نومبر کو منعقد ہونے والی ہے۔

اس اجلاس میں ریاستی وزراء محمد محمود علی، تارک راما راو، ای دیاکر راو، پی اجے کمار، سرینواس یادو اور دیگر موجود تھے