اکتوبر 25 کو ٹی آر ایس پارٹی کا پلینری اجلاس _ اسی دن پارٹی صدر کا بھی ہوگا انتخاب

حیدرآباد _ ٹی آر ایس پارٹی کے کارگذار صدر و وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے کہا ہے کہ  ٹی آر ایس پارٹی کے صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پرچہ نامزدگیوں کا عمل اس ماہ کی 17 تاریخ کو شروع ہوگا۔نامزدگیوں کا عمل 22 اکتوبر تک رہے گا۔اور اکتوبر 23 کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی ۔پرچہ نامزدگیوں سے دستبرداری کی تاریخ اکتوبر.24 ہے
اکتوبر 25 کو صدر کا انتخاب ہوگا ۔ اسی دن پارٹی کا پلینری اجلاس حیدرآباد کے ہائی ٹیکس میں منعقد ہوگا۔پلینری اجلاس میں  14 ہزار لوگوں کو مدعو کر رہے ہیں۔