تلنگانہ

بڑی خبر _ تلنگانہ قانون ساز کونسل کی 6 نشستوں پر ٹی آرایس کی شاندار کامیابی

بڑی خبر _ تلنگانہ قانون ساز کونسل کی 6 نشستوں پر ٹی آرایس کی شاندار کامیابی 

حیدرآباد_ تلنگانہ میں  کونسل کی 6 نشستوں کے انتخابات میں ٹی آر ایس کے تمام امیدواروں نے  شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ ۔ 6 نشستوں پر 24 امیدوار مقابلہ کئے  تھے جن میں ٹی آر ایس کے 6 اور کانگریس کے 2 امیدوار کے علاوہ باقی تمام آزاد امیدوار ہیں۔ سب سے زیادہ 14امیدوار کریم نگر ضلع کی دونشستوں کے لئے تھے  جہاں ٹی آر ایس کی جانب سے بھانو پرساد اور ایل رمنا کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ یہاں بی جے پی کی تائید سے ٹی آر ایس کے باغی امیدوار و سابق میئر سردار رویندر سنگھ نے بھی مقابلہ کیا تھا  کھمم ضلع کی ایک نشست پر 4 امیدوار مقابلہ میں تھے  جن میں ٹی آر ایس سے ٹی مدھوسدن کو کامیابی حاصل ہوئی۔کانگریس سے آر راجیشورراو اور دو آزاد امیدوار کے سرینواس راو، کے سدھارانی شامل تھے ۔ عادل آباد سے ٹی آر ایس امیدوار وٹھل کو آزاد امیدوار پشپا کے خلاف زبردست کامیابی ملی۔۔ میدک حلقہ میں ٹی آر ایس امیدوار یادوا ریڈی کو کانگریس امیدوار نرملا کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button