بنڈی سنجے کا پیر زخمی _ تیسرے دن بھی پدیاترا جاری

حیدرآباد _ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے جو ریاستی حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرنے اور عوام میں بھروسہ پیدا کرنے کے لئے اپنی یاترا پر ہیں، کے پیر کا انگوٹھا زخمی ہوگیا۔اس کے باوجود وہ تیسرے دن بھی اپنی پدیاترا جاری رکھے ہوئے ہیں گذشتہ روز شہر حیدرآبادکے لنگرحوض،مہدی پٹنم میں بڑی تعداد میں ان کے حامی ان سے ملاقات کے لئے پہنچے اسی دوران دھکم پیل میں ان کے سیدھے پیرکاانگوٹھازخمی ہوگیا۔فوری طورپر طبی اسٹاف نے ان کے زخمی پیر کے انگوٹھے کی مرہم پٹی کی۔مسٹر سنجے نے اپنی پرجاسنگرام یاترا کے دوران عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کررہے ہیں