ایجوکیشن

انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر میں فیل طلبہ کے لئے تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی اہم اطلاع

انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر میں فیل طلبہ کے لئے تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی اہم اطلاع 

حیدرآباد _ 17 دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے  انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات میں فیل ہونے والے طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کے سیکرٹری جلیل نے کہا کہ فیل ہونے والوں کے لئے  امتحانات اگلے سال اپریل میں دوبارہ منعقد کئے جائیں گے۔ انھوں نے واضح کیا  ہے کہ اپریل کے سالانہ امتحانات کے ساتھ سال اول کے ناکام طلبہ کے لئے دوبارہ امتحان لیا جائے گا۔ نتائج پر ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ اگر نشانات پر  شک ہو تو فیس ادا کرتے  جوابی پرچے حاصل کریں۔ امتحانات کے نصاب کو کم کر کے 70 فیصد کر دیا گیا اور سوالات میں انتخاب بڑھا دیا گیا۔

 

گزشتہ روز انٹرمیڈیٹ سال اول  کے امتحانات کے نتائج جاری کردیئے گئے۔جس میں کم طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ اس بار جنرل اور ووکیشنل سمیت 49 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button