بریکنگ نیوز _ کاوشک ریڈی کو رکن کونسل نامزد کرنے گورنر کو حکومت کی سفارش

حیدرآباد _ چندرشیکھرراو راو حکومت نے حالیہ دنوں ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے والے کانگریس کے قائد پی کاوشک ریڈی کو گورنر کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل کا رکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں آج منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں کاوشک ریڈی کے نام کو کابینہ نے منظوری دی۔اور کابینہ نے گورنر کو ان کے نام کی سفارش کی ہے۔کاوشک ریڈی نے گذشتہ انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر حضورآباد اسمبلی حلقہ سے راجندر کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے شکست سے دوچار ہوئے تھے