ایجوکیشن

ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم اوٹکور میں نیشنل سائنس ڈے 

اوٹکور : 28 فروری (اردو لیکس) ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم اوٹکور میں نیشنل سائنس ڈے کے ضمن میں سائنس فیر منعقد کیا گیا۔ جس میں جماعت ششم تا جماعت دہم تمام طلباء نے حصہ لیا۔ جس کا آغاز ضلع نارائن پیٹھ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفسرجناب لیاقت علی صا حب نے کیا۔ ان کے ساتھ منڈل ایجوکیشنل آفسر جناب وینکٹایہ صا حب، صدر مدرس جناب سریش صا حب اور اساتذہ صبا ء سلطانہ(فزیکل سائنس)، حافظہ بیگم(سماجی علم)، فضل الرحمن (ریاضی) موجود تھے۔ جماعت دہم کے طا لبات نوری محمدی نے جدید دوری جدول کا نمونہ پیش کیا، صبا بیگم نے” جوڑ ملاۓ اور جوہری عدد جانیں "نازیہ بیگم نے برقی موٹر کے نمونہ پیش کیا۔ اسی طرح زوبیا بیگم نے” دو مائعات کی علحیدگی” کو بتایا، طہورا بیگم نے "حرارت کی منتقلی ” کا تجربہ پیش کیا۔ راحت بیگم نے "مائعات میں ایصال برق ” کا تجربہ پیش کیا۔

 

طالب علم محمد سمیر نے "حر کت کے اقسام کو ماڈلس کے ذریعہ جماعت ہفتم نے آئیو ڈین کے ذریعے غذا ء مین نشا ستہ کی جا نچ ” کی . اسی اور بہت سارے طلباء و طالبات نے بہت ہی جوش و خروش سے پروگرام میں اپنا اپنا کردار ادا کیا۔ اوٹکور کے کئی معزز شخصیتیں اس پروگرام کا حصہ بنے اور تمام طلباء کی ہمت افزائی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button