تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کی جانب سے 618 ملازمین کو بیسٹ پولیس ایوارڈس کا اعلان _ 71 مسلم بھی شامل

حیدرآباد _ تلنگانہ حکومت نے اپنے فرائض میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس عہدیداروں اور ملازمین کے لیے خصوصی سروس میڈلس کا اعلان کیا ہے ۔ مرکزی حکومت کی طرف سے دئے جانے والے بہادری ایوارڈز کی طرح، تلنگانہ حکومت چند برسوں سے ان پولیس عہدیداروں کو ایوارڈس پیش کر رہی ہے جنہوں نے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ آج اعلان کردہ  ایوارڈز میں سے 7 کو ماہونتا سیوا پدکم، 50 کو اوتاما سیوا پدکم، 90 کو کتینا سیوا پدکم اور 471 کو سیوا پدکم سے نوازا گیا۔مجموعی طور پر 618 ایوارڈس میں 71 مسلم عہدیداروں اور ملازمین کا بھی انتخاب ہوا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button