تلنگانہ میں شدید بارش _ منگل 28 ستمبر کو تعطیل کا اعلان

حیدرآباد ، 27 ستمبر: تلنگانہ حکومت نے گلاب طوفان کے اثر سے ریاست بھر میں شدید بارش کی وارننگ کے بعد تمام سرکاری دفاتر  بشمول اسکول ، کالج اور تعلیمی اداروں کو کل منگل 28 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا ہے شدید بارش کی وجہ سے کل تمام سرکاری اور خانگی ادارے بند رہیں گے۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ جیسے ریونیو ، پولیس ، فائر سروسز ، میونسپل ، پنچایتی راج ، آبپاشی ، سڑکیں اور عمارتیں ڈیوٹی پر ہونی چاہئیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بھاری بارش کی وجہ سے کوئی املاک یا جانیں ضائع نہ ہوں۔