تلنگانہ

راجو کی خودکشی معاملے کی عدالتی تحقیقات کا تلنگانہ ہائی کورٹ نے دیا حکم

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے حیدرآباد کے سنگارینی کالونی میں لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کیس کے ملزم راجو کی خودکشی کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ہائی کورٹ نے اس کی تحقیقات ورنگل کے  تھرڈ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے حوالے کی ہے۔ اور ہدایت دی  کہ تحقیقاتی رپورٹ چار ہفتوں کے اندر مہر بند لفافہ میں پیش کی جائے۔ ہائی کورٹ میں آج راجو  کی موت پر سول رائٹس ایسوسی ایشن کے صدر لکشمن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی ۔

درخواست گزار نے الزام لگایا کہ راجو کو قتل کیا گیا اور اسے خودکشی کے طور پر پیش کیا گیا ۔ تاہم اے جی پرساد نے عدالت کو بتایا کہ راجو نے خودکشی کی ہے۔

– اشتہار –

متعلقہ خبریں

Back to top button