جنرل نیوز

صفا بیت المال شاخ کریم نگر کے دفتر میں مولانا محمد کاظم الحسنی نے قومی پرچم لہرایا

حافظ محمد اسماعیل کی اطلاع کے بموجب دفترصفا شاخ کریم نگر پر یوم آزادی کے موقع پربدست جناب مولانا محمد کاظم الحسنی صاحب( صدر صفا بیت المال شاخ کریم نگر) پرچم ہند کی کشائی عمل میں آئی اس موقع صدرصفا نے حاضرین و محبین صفا سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اس ہندوستان کی آزادی کاجشن منانے کے حقیقی حقدار مسلمان ہیں کہ ہمارے آبا و اجداد ،اور علماءواسلاف نے اس ملک کی آزادی کے لئے قید وبند کی سزائیں برداشت کیں اوراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،یہ آزادئ ہند ایسے ہی نہیں مل گئی بلکہ اسکے پیچھے لاکھوں مسلمانوں کی قربانیاں ہیں ۔اگر ہم نے اپنے اسلاف کا تذکرہ چھوڑ دیا تو کل کوئی انکی قربانیوں کو یاد کرنے والا بھی نہ ہوگا آج فرقہ پرست لوگ آزادی ہند کی تاریخ سے مسلمانوں کی قربانیاں مٹانے کی ناپاک کوششیں کر رہے ہیں ہمیں اپنی تاریخ سے اپنی اولاد اورنئی نسل کو واقف کراناضروری ہے

 

۔نیز یہ ہندوستان کی تہذیب گنگا جمنی تہذیب ہے یہاں سب ملکر رہتے ہیں اور یہاں ہم سب کوہر کام ملکر کرنا ہوگا، آزادی تو ہم کو 75سال قبل ملی لیکن اسکے لئے ہمارے مسلم وغیر مسلم بھائیوں نے ملکر پچھلے دو سو سالوں سے جد وجہد کی اور مستقل کرتے رہے تب جاکر ہم کو یہ آزادی ملی اس ملک کی آزادی پر کسی خاص مذہب وقوم کا حق اور جاگیر نہیں ہے بلکہ اس پر ملک کے تمام باشندوں کامساوی حق ہے مسلمان ہمیشہ اس ملک میں امن وامان چاہتے ہیں اس ملک میں فرقہ پرستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ہمیں انگریزوں نے اس ملک کی آزادی کوطشت میں سجا کر نہیں دیابلکہ اس کے لئے بہت سی قربانیاں دی گئیں تب جاکر یہ ملک ہندوستان آزاد ہوا

 

۔ آخیر میں حافظ محمد عبدالحکیم خان صاحب (نائب صدر صفا بیت المال شاخ کریم نگر)نے ملک میں امن وامان کے لئے دعا کی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس پرچم کشائی کے موقع پرمفتی صادق حسین قاسمی صاحب ،حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ صاحب ( جنرل سکرٹری صفابیت المال شاخ کریمنگر) ،جناب عبد العظیم صاحب ،جناب محسن صاحب ،کے علاوہ اہلیان محلہ گودام گڈہ و تمام اراکین صفا شاخ کریم نگرموجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button