ایجوکیشن

تلنگانہ میں ایک اور مرتبہ ٹیٹ امتحان _ کابینی سب کمیٹی کا فیصلہ

حیدرآباد _ 7 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے اساتذہ کی جائیدادوں کے لئے اہلییتی ٹیسٹ ٹیٹ امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی کی صدارت میں منعقدہ کابینی سب کمیٹی نے ٹیٹ امتحان کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کی تاریخ کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا

 

کابینی سب کمیٹی کے اجلاس میں ریاست میں اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل ٹیٹ امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔گزشتہ سال جون میں ٹیٹ امتحان منعقد کیا گیا تھا تاہم حکومت نے اب تک اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات نہیں کئے ۔سمجھا جاتا ہے کہ اب ایک اور ٹیٹ امتحان منعقد کرنے کے بعد اساتذہ کے تقررات کئے جائیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button