تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد: تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے  نتائج  28 جون کو 11 بجے دن جاری ہوں گے۔ جاریہ سال تقریباً 9 لاکھ سات ہزار 393 طلبا نے انٹرمیڈیٹ کا امتحان لکھا۔ ۔

جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے تمام طلبہ اور سر پرستوں کے لئے اطلاع دی جاتی ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے انٹر سال اول اور دوم کے امتحانی نتائج منگل کو جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے طلبہ اور سر پرستوں سے خواہش کی کہ وہ مفادات حاصلہ کی جانب سے پھیلائی جارہی گمراہ کن باتوں اور افواہوں پر دھیان مدد میں ۔ امتحانی نتائج منگل کو 11 بجے دن ویب سائٹ results.cgg.gov.in ،tsbie.cgg.gov.in اور examresults.ts.nic.in پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔

نتائج کی اجرائی کے اندرون 15 یوم ایڈوانس سپلیمنٹری امتحانات کے انعقاد کا پہلے ہی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے حکام اعلان کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button