وزیر سیول سپلائز جی کملاکر کورونا وائرس سے متاثر

کریم نگر _ تلنگانہ کے وزیر سیول سپلائز جی کملاکر کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں انہوں نے اس بات کی اطلاع ٹیوٹر پر دی۔کملاکر گذشتہ دو ماہ سے حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے مہم میں مصروف تھے آج صحت میں تبدیلی محسوس کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کورونا ٹیسٹ کروایا۔جس میں وہ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔کملاکر نے حالیہ دنوں ان سے ملاقات کرنے والوں کو کورونا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں