انٹر نیشنل

نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

حیدرآباد _ 15 فروری ( اردولیکس ڈیسک) نیوزی لینڈ  کے  ویلنگٹن میں زلزلہ آیا۔ حکام نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز پاراپاراؤمو شہر سے 50 کلومیٹر دور 76 کلومیٹر کی گہرائی میں پایا گیا۔ ویلنگٹن میں زلزلے کے جھٹکے  چند سیکنڈس کے لیے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تاہم فوری طور پر جانی اور مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب سمندری طوفان گیبریل گزشتہ کچھ دنوں سے نیوزی لینڈ کو ہلا رہا ہے۔ سمندری طوفان گیبریل نارتھ آئی لینڈ اور آکلینڈ میں تباہی مچا رہا ہے۔ موسلادھار بارش کے علاوہ تیز ہواؤں کے باعث بھاری درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔ ہزاروں گھروں کو برقی کی سربراہی بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب ریکارڈ بارش اور سیلاب کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ سیلاب سے ایک پل بہہ گیا۔ زندگی مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی حکومت نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اہم فیصلہ کیا۔ ملک بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button