نیشنل

مرکزی انٹیلی جنس بیورو میں 1675 ملازمتوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری _ دسویں جماعت کامیاب افراد درخواست دینے کے اہل

حیدرآباد _ 22 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) مرکزی وزارت داخلہ کے تحت انٹیلی جنس بیورو  (آئی بی )  میں ملازمتوں کی بھرتی کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ کل 1,675 ملازمتوں کے لیے درخواستیں طلب کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اسسٹنٹ/ایگزیکٹو  کی  پوسٹیں 1,525 ہیں جبکہ ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کی / 150 پوسٹیں ہیں۔

 

جن لوگوں نے دسویں جماعت یا اس کے مساوی کورس پاس کیے ہیں وہ ان ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ بتایا گیا تھا کہ اس ماہ کی 21 سے 10 فروری تک درخواستیں دی جا سکتی ہیں لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے اس تاریخ کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اور  درخواست فارم داخل کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق خواہش مند امیدوار  28 جنوری سے 17 فروری تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں

 

ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف کی ملازمتوں کے لیے عمر کی حد 18 سے 25 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے  اسی طرح سیکورٹی اسسٹنٹ/ایگزیکٹیو ملازمتوں کے لیے، عمر کی حد 27 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ ایس سی اور ایس ٹی امیدواروں کو عمر میں پانچ سال کی چھوٹ دی گئی ہے، او بی سی کو تین سال کی چھوٹ دی جائے گی۔ ٹائر 1، ٹائر 2 اور ٹائر 3 مراحل میں ایک امتحان ہوگا اور اس امتحان کی فیس 50 روپے ہوگی، اس کے علاوہ ریکروٹمنٹ پروسیسنگ چارج 450 روپے ہوگا۔ امیدواروں کو کمپیوٹر کی معلومات کے ساتھ ساتھ علاقائی زبان میں مہارت بھی ہونی چاہیے۔ سیکیورٹی اسسٹنٹ/ایگزیکٹیو پوسٹوں کے لیے تنخواہ کی حد 21,700 سے 69,100 تک ہے۔ ملٹی ٹاسکنگ پوسٹوں کے لیے تنخواہ کی حد 18,000 سے 65,900 روپے ہے۔ اس کے علاوہ کچھ الاؤنسز بھی شامل ہیں۔ ان ملازمتوں کے لیے امتحان کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button