تلنگانہ

الیکشن کمیشن کو جھوٹا حلف نامہ پیش کرنے والے بی آر ایس رکن اسمبلی وناما وینکٹیشور کا انتخاب کالعدم _ تلنگانہ ہائی کورٹ کا سنسنی خیز فیصلہ

حیدرآباد _ 25 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے اپنے تاریخی اور سنسنی خیز فیصلہ میں کتہ گوڑم کے بی آر ایس رکن اسمبلی وناما وینکٹیشور راؤ کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ ۔ 2018 کے اسمبلی انتخابات میں ان کی جانب سے جھوٹا حلف نامہ دینے کے الزامات میں سنایا ہے ۔ ان کے قریبی حریف  امیدوار جلگم وینکٹ راو نے ان کے خلاف عدالت سے رجوع ہوئے تھے

 

آج ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وناما وینکٹیشور نے ان کے خلاف درج مقدمات اور اثاثے سبھی انتخابی حلف نامہ میں جھوٹے پیش کئے .اس لئے ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دیا گیا ہے

 

اور ان کے خلاف شکست کھانے والے جلگام وینکٹ راو 12 دسمبر 2018 سے ایم ایل اے ہوں گے ۔ عدالت نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرانے پر وناما  وینکٹیشور کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button