تلنگانہ

بگ بریکنگ _ تلنگانہ میں اومیکرون داخل _ دو افراد متاثر

حیدرآباد _ تلنگانہ میں بھی اومیکرون وائرس داخل ہوگیا ہے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سرینواس نے بتایا کہ 12 دسمبر کو کینیا اور صومالیہ سے آنے والے دو افراد کورونا وائرس کی نئی شکل اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں ان دونوں کا تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس گچی باولی حیدرآباد میں علاج کیا جارہا ہے۔

محکمہ صحت کے ڈایریکٹر نے مزید کہا کہ12 تاریخ کو کینیا سے واپس ہونے والی 24 سالہ خاتون کو حیدرآباد کے ٹولی چوکی میں دیکھا گیا تھا متاثرہ کے  دو ارکان خاندان کے نمونے بھی حاصل کیے گئے جو متاثرہ خاتون کے قریب تھے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ صومالیہ سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ شخص بھی اومیکرون سے متاثر پایا گیا۔ ان دونوں کے علاوہ مغربی بنگال کا ایک اور لڑکا بھی اومیکرون سے متاثر پایا گیا ہے لیکن وہ شمش آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کولکتہ روآنہ ہوگیا۔عامہ کے ڈائریکٹر  نے عوام سے کہا ہے کہ وہ تشویش میں مبتلا نہ ہوں اور کووڈ قواعد پر عمل کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button