تلنگانہ

تلنگانہ کے عوام کے نام ریونت ریڈی کا کھلا مکتوب

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے عوام کے نام ہونے والے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کھلا مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جمعرات کی دوپہر ایک بج کر چار منٹ پر وہ حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں وہ حلف لے رہے ہیں، عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ حلف برداری تقریب میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایک مرتبہ پھر اندرماں راج آیا ہے وہ اسے اپنی انکھوں سے دیکھنے کے لیے کثیر تعداد میں جمع ہوں۔ ساتھ ہی انھوں نے حلف برداری تقریب میں کل ہند کانگریس کے قائدین اور دیگر ریاستوں کے قائد ین کو بھی مدعو کیا ہے۔ امکان ہے کہ ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button