تلنگانہ

تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکیڈیمی کا اُردو صحافیوں کیلئے ہفتہ 25 جون سے دو روزہ تربیتی پروگرام 

 تلنگانہ اسٹیٹ میڈیاا کیڈیمی کی اُردو صحافیوں کیلئے دو روزہ تربیتی پروگرام 

شہر و اضلاع کے تمام اُردو صحافیوں سے شرکت کی اپیل

نظام آباد:24/ جون (محمد یوسف الدین خان / اردولیکس ) تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکیڈیمی کی جانب سے اُردو صحافت کے 200 سال مکمل ہونے پر اُردو صحافیوں کیلئے 25/ جون اور 26/ جون کو تربیتی پروگرام کا اردو مسکن، خلوت، موتی گلی، نزد چار مینار میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی وزیر داخلہ محمد محمود علی، مہمان اعزاز رکن پارلیمان حیدرآباد اسد الدین اویسی، رکن اسمبلی چار مینار ممتاز احمد خان شرکت کریں گے۔

افتتاحی اجلاس 11 بجے دن تا دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔ جس میں مہمان مقررین کے خطابات ہوں گے۔ بعدازاں وقفہ طعام کے بعد صحافیوں کے تربیت کیلئے شیخ احمد علی سینئر جرنلسٹ”میڈیا سینارو ٹو ڈے اینڈ ایڈیٹنگ“کے عنوان پر ایس ہرنت اے سی پی سائبر کرائم ”کرائم نیوز اینڈ سائبر کرائم“پر صحافیوں کو تربیت دیں گے۔ جبکہ 26/ جون بروز اتوار کے سیشن میں ایم اے ماجد سینئر جرنلسٹ ”میڈیا ٹرینڈ نیشنل پرسپیکٹیو“ کے عنوان پر، شوکت علی خان سینئر جرنلسٹ ٹرانسلیشن اینڈ لنگویج کے عنوان پر سدھاکر ریڈی ایڈیٹر انیوسٹیگیشن (ٹائمز آف انڈیا) سوشل میڈیا ا ے مینس آر کامپلیمنٹ، ایم اے باسط رپورٹنگ اسکیل کے عنوان پر تربیت دیں گے۔ اختتامی اجلاس شام 4 بجے منعقد ہوگا۔

جس میں ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کوپلا ایشور، اراکین قانون ساز کونسل کے کویتا، ایس وانی دیوی، سید امین الحسن جعفری شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں 25/ جون بروز ہفتہ بوقت 10:30 بجے دن جشن اردو صحافت، اردو اخبارات کے ایڈیٹرس اور ریاست کے منتخب صحافیوں کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ میڈیا اکیڈیمی الم نارائن نے شہر و اضلاع کے صحافیوں سے گزارش ہے کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button