تلنگانہ

کریم نگر ضلع کے دو مسلم پولیس عہدیدار مرکزی حکومت کے ایوارڈس کے لئے منتخب

کریم نگر _ 7 جنوری ( اردو لیکس) کریم نگر کے پولیس ٹریننگ کالج ( پی ٹی سی ) میں خدمات انجام دینے والے دو مسلم پولیس عہدیداروں کو مرکزی حکومت نے ایوارڈس کے لئے منتخب کیا ہے ان میں انسپکٹر سید افضل الدین اور سب انسپکٹر محمد نسیم الدین ہیں مرکزی حکومت نے ان دونوں عہدیداروں کی بہترین کارکردگی پر انھیں اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے یہ دونوں عہدیدار سابق میں ریاستی اور مرکزی سطح کے کئی ایوارڈس حاصل کرچکے ہیں

بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر سید افضل الدین کا تعلق کریم نگر کے وینا ونکا منڈل کے چلور گاوں سے ہے اور سب انسپکٹر کا گاوں ضلع جگتیال کا پولاس ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button