عادل آباد کے دو اساتذہ ریاستی سطح پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لئے منتخب _ متحرمہ حور بانو بھی شامل

ضلع عادل آباد کے دو اساتذہ کو ریاستی سطح کا بہترین ٹیچرس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ عادل آباد شہر مستقر کے بالک مندر ہائی اسکول کی ہیڈ ماسٹر محترمہ حور بانو کو پرنسپل کیٹیگری میں اور ZPHS یاپل گوڈا انگلش ٹیچر بی لکشمن کو اسکول اسسٹنٹ کیٹیگری میں منتخب کیا گیا۔ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نے احکامات جاری کیے ہیں کہ اس مہینے کی 5 تاریخ کو یوم اساتذہ کے موقع پر انہیں ایوارڈز پیش کیے جائیں گے۔