انٹر نیشنل

طیارہ میں شرابی مسافر نے خاتون پر پیشاب کردیا۔ امریکہ سے دہلی آنے کے دوران حیران کن واقعہ

نئی دہلی: حال ہی میں طیارے میں مسافروں کے آپس میں لڑنے کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اب تازہ طورپر ایئر انڈیا کے طیارے میں ایک اور حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ امریکہ سے نئی دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں نشے میں دھت مرد مسافر نے خاتون ساتھی مسافر پر پیشاب کر دیا۔ یہ واقعہ 26 نومبر کا بتایا جا رہا ہے۔

ایئر انڈیا کے ایک عہدیدارنے نیوز ایجنسیز کوبتایا کہ اس معاملے کی اطلاع ایئر انڈیا نے پولیس کو دی تھی۔ ایئر انڈیا نے معاملے کی جانچ کے لیے ایک داخلی کمیٹی بھی تشکیل دی اور مرد مسافر کو ‘نو فلائٹ لسٹ’ میں ڈالنے کی سفارش کی۔ ایئر انڈیا نے کہا کہ یہ معاملہ حکومتی کمیٹی کے تحت ہے اور ان کے فیصلے کا انتظار ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مرد مسافر کی جانب سے خاتون پر پیشاب کرنے کا یہ واقعہ طیارے کے بزنس کلاس میں پیش آیا۔ ملزم مسافر کی عمر 70 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ متاثرہ خاتون نے ٹاٹا گروپ کے چیئرمین چندر شیکرن سے اس بات کی تحریری شکایت کی جس کے بعد معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ خاتون نے لکھا کہ میں پریشان ہوں کہ ایئر لائن نے اس حرکت کے دوران میری حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی۔ خاتون نے بتایا کہ جب ایک اور مسافر نے اسے روکا تو وہ وہاں سے چلا گیا۔ خاتون نے بتایا کہ پیشاب کی وجہ سے اس کے کپڑے، جوتے اور بیگ مکمل طور پر گیلا ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button