تلنگانہ

ادئے پور قتل کی واردات خوفناک، صدمہ والی اور ناقابل یقین ہے : تلنگانہ کے وزیر کا ردعمل

حیدرآباد _ 29 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق و ٹی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر کے تارک راما راو نے راجستھان کے اُدے پور میں ایک  ٹیلر کی دن دہاڑے قتل کی واردات کی شدید مذمت کی اور اس واردات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا۔

ٹوئیٹر پر  تارک راما راو نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں اسے خوفناک، صدمہ والا اورناقابل یقین قراردیا۔انہوں نے کہا کہ بربریت والے تشدد کی مہذب سماج میں کوئی جگہ نہیں ہے اور فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعہ اس واردات میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا دی جانی چاہئے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز راجستھان کے ادے پور میں دو نوجوانوں نے نوپور شرما کی تائید میں پوسٹ کرنے والے کنہیا لال تیلی نامی ٹیلر کا دن دھاڑے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا تھا اس واقعہ کی شخصیات نے مذمت کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button