تلنگانہ

اودے کمار ریڈی ضلع ایس پی عادل آباد کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا

عادل آباد _ 27 دسمبر ( اردو لیکس) اودئے کمار ریڈی نے آج بروز پیر پولیس ہیڈکوارٹر عادل آباد پہنچ کر بحیثیت سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع عادل آباد اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ان سے قبل آئی پی ایس آفیسر ایم راجیش چندرا انچارج ایس پی عادل آباد کی حیثیت سے خدمات انجام دیرہے تھے۔ادے کمار ریڈی کی آمد پولیس عہدیداران کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔انہوں نے اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرنے کہ بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا اہم مقصد عوام کے لئے چوبیس گھنٹے دستیاب رہنا اور امن کی برقراری میں اہم رول ادا کرنا ہے۔عوام کی جانب سے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے پر متعلقہ پولیس عملہ مستعدی کے ساتھ انصاف کے لئے اہم رول ادا کریں گے۔اور انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندھی کرتے ہوئے ضلع کو ایک مثالی ضلع بنانے میں اہم کردار ادا کیا جائے گا۔اس موقع پر پولیس کے اعلی عہدیداران، سی آئیز ، ایس آئیز اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button