تلنگانہ

مسلم نوجوانوں کو نئے سال کی تقاریب سے دور ر کھنے نظام آباد میں جمعیۃ علماء کی انوکھی مہم

 

نظام آباد 31 دسمبر (اردولیکس)

الحاج حافظ پیر شبیر  صدرجمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی ایماء پر حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری ریاستی جمعیۃ کی جانب سے دی گئ ہدایات کے مطابق

جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے تحت آج جمعہ کے موقع پر شہر کی مختلف مساجد میں ائمہ کرام نے مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوے نیاسال نہ منانے اور جشن ودیگر تقریبات منعقد نہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ہمارے مسلم سماج میں جہاں اور بہت سارے برائیاں جنم لے رہی ہیں وہیں 31/ڈسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی رات میں نئے سال کا جشن منانے کا ایک عام رواج بنتاجارہا ہے اس موقع پر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری نے شہر کی مختلف مساجد میں محلہ کے ہی نوجوانوں کے ہمراہ مہم۔چلای کہ اس غیر اسلامی وغیر شرعی عمل کو روکا جاے اور مسلمانوں میں یہ شعور پیدا کیا جاے کہ مسلمانوں کو نیا سال ماہ محرم الحرام سے شروع ہوتا ہے یہ عیسوی سال منانا یہودیوں سے مشابہت والا عمل ہے اس سے بچنا چاہیے

مولانا سید سمیع اللہ صدرجمعیۃ علماء نے سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس نازیبا حرکات سے دوررکھیں مفتی عبدالماجد قاسمی امام وخطیب مسجد عابدہ مفتی شیخ محمود قاسمی امام وخطیب اندرون قلعہ مولانامختار احمد مظاہری امام وخطیب مدینہ مسجد مولانا اسماعیل عارفی صدرحج سوسائٹی امام وخطیب موتی مسجد اور شہر کے اکثر مساجد کے ائمہ کرام نے امت مسلمہ کے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ خدارا اپنی ان غیر اسلامی حرکتوں سے باز آجائیں چونکہ یہ سب حرکات اللہ کے غضب کو دعوت دینے والے ہیں نئے سال کی مبارکباد دینا یا کیک کھانا کھلانا جشن منانا تقریبات منعقد کرنا ڈانس پارٹی کرنا فام ہاوس یا گیسٹ ہاوس اور محلوں اور چوراہوں پر شور کرنا ایک گاڑی پر تین تین افراد سواری کرنا ٹرافک قانون کو توڑنا یہ چیزیں مسلمانوں کو زیب نہیں دیتی ہیں اس اجتناب کریں

اس موقع پر مسجد اسلامیہ کمیٹی ومصلیان مسجد نے اس مہم میّ حصہ لیا مدینہ مسجد کمیٹی ومصلیان اسی طرح موتی مسجد کمیٹی ومصلیان اور مسجد عابدہ مسجد اندرون قلعہ کے ائمہ ومصلیان نے بھی ان چیزوں کے بائیکاٹ پر زور دیتے ہوے تمام مسلمانوں بطور خاص نوجوانوں سے احتیاط برتنے کی ترغیب دی

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button