تلنگانہ

تلنگانہ میں NEET کیلئے 36 ہزار 797 امیدوار کوالیفائی  _ ایرابلی سدھارتھا راؤ کو قومی سطح پر 5واں اور ریاستی

تلنگانہ میں NEET کیلئے 36 ہزار 797 امیدوار اہل  

ایرابلی سدھارتھا راؤ کو قومی سطح پر 5واں اور ریاستی سطح پر پہلا رینک جبکہ سی لکشمی چریتا کو دوسرا رینک

ٹاپ (50) میں ( 28 )لڑکے اور (22) لڑکیاں شامل کالوجی نارائن راؤ ہیلتھ یونیورسٹی نے رینکس کی فہرست جاری کی 

 

نظام آباد:24/ ستمبر (محمد یوسف الدین خان / اُردو لیکس) ریاستی سطح پر نیٹ امتحان میں کامیاب حاصل کرنے والے رینکس کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آ ف ہیلتھ نے فہرست جاری کی جس میں۔ 36،795 طلباء کو اہل قرار دیا گیا ۔قومی سطح پر 5 ویں مقام پر ایرا بلی سدا راؤ، اور ریاستی سطح پر سرفہرست رہے جبکہ قومی سطح پر 37 واں رینک لکشمی چریتا کو ریاستی سطح پر دوسرا مقام، جیون کمار ریڈی قومی سطح پر 41 واں، ریاستی سطح پر تیسرا مقام حاصل کیا۔

 

جبکہ پہلی پوزیشن میں 50 رینک حاصل کرنے والوں میں 28 طلباء اور 22 طالبات شامل ہے۔ یونیورسٹی ذرائع کے بموجب اہلیت کٹ آف مارکس اوپن کیاٹگیری میں 117 جبکہ بی سی، ایس سی، ایس ٹی، پی ڈبلیو ڈی کیاٹگیری میں 93 نشانات جبکہ پی ڈی ڈبلیو ڈی جنرل میں 105 نشانات تھے۔ طلباء کو رینکس کے زمرہ میں تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت ہے۔ کونسلنگ کیلئے باقاعدہ طور پر عہدیداروں کی جانب سے اطلاع دی جائے۔ کالوجی یونیورسٹی کے ذرائع کے بموجب ریاست میں سب سے اوپر ایک ہزار رینک لانے والے آل انڈیا سطح پر سیٹ حاصل ہوسکتی ہے۔ بقیہ امیدواروں کو ریاست کے دیگر میڈیکل کالجس میں داخلہ حاصل ہونے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔

 

ریاست میں ایم بی بی ایس ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے تحت 215 جبکہ سرکاری میڈیکل کالج میں 2022-23 ای ڈبلیو ایس کے تحت نشستیں مقرر کی گئی۔ جن میں گاندھی، کاکتیہ میڈیکل کالج میں 50 نشستیں، عادل آباد ریمس، نظام آباد میڈیکل کالج میں 20 نشستیں، محبوب نگر، سدی پیٹ میڈیکل کالج میں 25،ماباقی ای ایس آئی میڈیکل کالج شامل ہے۔ ریاست میں خانگی اور سرکاری کالجس میں تعلیمی سال 2022-23 کیلئے مجموعی طور پر 5965 نشستیں دستیاب ہے۔ سرکاری اور خانگی کالج میں 50 فیصد نشستیں کنونیر کوٹہ کے تحت پرُ کی جائے گی۔ سرکاری میڈیکل کالجوں میں 15 فیصد نشستیں آل انڈیا کوٹہ کے تحت قومی سطح پر پرُ کی جائے گی۔ دو مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد بقایہ نشستیں ریاست کو فراہم کی جائے گی۔کلوجی نارائن راؤ ہیلتھ یونیورسٹی کے ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتہ میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس میں داخلہ کیلئے آیندہ ماہ کے دوسرے ہفتہ میں نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کے امکانات ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button