تلنگانہ

محبوب نگر میں اردو ٹیچرس اسوسی ایشن و ابن عثمان تعلیمی ٹرسٹ کی جانب ٹیٹ ماڈل ٹسٹ کا انعقاد _ کثیر تعداد میں طالبات شریک

محبوب نگر _ 5 جون ( پریس نوٹ) اردو ٹیچرس اسوسی ایشن محبوبنگر و ابن عثمان تعلیمی ٹرسٹ کی جانب سے واگ دیوی جونیر کالج نیوٹاون محبوبنگر ٹاون میں منعقدہ ٹیچرس کے اہلیتی امتحان کے ماڈل ٹسٹ پیپر 1 کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں 417 طلباء وطالبات نے حصہ لیا.

جسمیں 99 فیصد طالبات شامل تھے جناب محمدعبدالہادی صاحب ایڈوکیٹ صدر مجلس اتحادالمسلمین ضلع محبوبنگر نے مہمان خصوصی اور وینکٹ ریڈی پرنسپل,کشٹپا سنیر ٹیچرس قائد ,محمدابراہیم ابن عثمان تعلیمی ٹرسٹ اعزازی مہمان کی حیثیت سےاس پروگرام میں شرکت کی. محمدعبدالہادی صدرمجلس کے ہاتھوں ماڈل پیپر کی رسم اجراء انجام دی اور اس موقع پر اپنی مخاطب میں اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن اور ابن عثمان تعلیمی ٹرسٹ کو مبارکباد پیشکی اور امتحان سے قبل ماڈل پیپر کے زریعہ طلباء کی ذہن سازی اور اردو میں امتحانی ماڈل پیپر کی تیاری کو خوش آئند قرار دیا اور شرکاء امتحان کو محنت اور لگن کیساتھ امتحان لکھنے اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں سخت ترین محنت کرنے اورجو گریجویٹ ہیں انکو گروپ ون اور دیگر مسابقتی امتحانات بھی لکھنے کی ضروریات پر زور دیا اس ماڈل کی کنوینر و نگرانی خواجہ قطب الدین ریاستی صدر اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ریاست تلنگانہ نے کی

اس موقع پر محمدسلام خان ضلعی صدر, انصاری بن احمدضلعی متعمد عمومی ،محمداعجازعلی کو. کنوینر,محمدمنصور , محمد نجم الدین، محمد فیروز خان,خواجہ وحیدالدین,محمدساجد,محمد مقتعدر,محمدنعیم صدیقی,ثناہاشمی,نکہت مریم,محمد مجاہد اور تنظیم کے ذمہ دارد اساتذہ و مختلف مقامات نارائن پیٹ,ونپرتی, ناگرکرنول, گدوال, وقارآباد,کوسگی,شادنگر,کوتہ کوٹہ,اور مستقر محبوبنگر کے ٹرینڈاساتذہ نے شریک تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button