جنرل نیوز

چھوٹے کنٹراکٹرس کے حقوق کا تحفظ کرنے تلنگانہ میناریٹیز کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 5 مارچ (اردولیکس) تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز کنٹرایکٹرس ویلفیر اسوسی ایشن نے اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار، کمشنر جی ایچ ایم سی لوکیش کمار اور انجینئر ان چیف جی ایچ ایم سی سے نمائندگی کی کہ کمشنر جی ایچ ایم سی کی ہدایت پر انجینئر ان چیف کے جاری کردہ احکام کو واپس لے لیا جائے۔ 15 اکتوبر 2022 ء کو جی ایچ ایم سی کے انجینئر ان چیف نے جو احکام جاری کئے اس سے کنٹراکٹرس پریشانی کا شکار ہیں۔

 

کنٹراکٹرس کی اسوسی ایشن نے بلدی نظم و نسق کے اعلی عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے حقوق کا تحفظ کریں۔ انجینئران چیف نے جو احکام جاری کئے ہیں ان میں بعض شرائط قابل اعتراض ہیں۔ کنٹراکٹرس کی جانب سے جب کبھی فائنل بل یا بل کا ایک حصہ داخل کیا جاتا ہے، آڈٹ سکشن اس کا جائزہ لیتا ہے۔ اس کے بعد ہی بلز تین یا چار مہینے میں ریلیز کئے جاتے ہیں۔ اس طریقہ کار کے علاوہ انجینئر ان چیف نے تازہ احکام جاری کر دیئے ہیں ۔

 

اس کی وجہ سے اہل اقلیتی طبقہ کے کنٹراکٹرس اور چھوٹے کنٹراکٹرس کے حقوق متاثر ہورہے ہیں۔ کاموں کے بعد تھرڈ پارٹی کوالٹی کنٹرول اور فورتھ پارٹی کوالٹی کنٹرول کے علاوہ دیگر شرائط لاگو کئے گئے ہیں۔ کنٹراکٹرس اگر قرض کے ذریعہ کاموں کے لئے رقم حاصل کرتے ہیں تو انہیں مہینوں بلز کی وصولی کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

 

پریس کانفرنس میں سید مجیب الدین، پیٹرن ان چیف,محمد عمیر ، صدر  تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز کنٹریکٹرس  ویلفیئر ایسوسی ایشن ، سید احمد حسین جنرل سکریٹری ، خواجہ فیاض الدین نائب صدر ، رضوان ، مکٹر احمد ، ، ,پرویز اور مصطفی  دوسرے موجود تھے

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button