وی ہنمنت راو اور عزیز پاشاہ نے چیف ایڈیٹر رہنمائے دکن جناب سید وقارالدین کی عیادت کی

حیدرآباد_ کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق رکن  راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے سی پی آئی لیڈر و سابق رکن  راجیہ سبھا  عزیز پاشا کے ساتھ مل کر چیف ایڈیٹر رہنمائے دکن جناب سید وقارالدین  سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت کی۔جو خرابی صحت کے باعث شہر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک ہیں۔

کانگریس لیڈر وی ہنمنت راو نے کہا کہ رہنمائے دکن ،حیدرآباد کا قدیم اخبار ہے جسے سید وقار الدین  کے والد سید یوسف الدین نے 1921 میں شروع کیا تھا انہوں نے کہا کہ سید وقارآلدین انڈو عرب لیگ کے چیئرمین بھی ہیں ۔ وہ کئی سماجی خدمات انجام دیتے ہیں اور کئی ضرورت مند غریب خاندانوں کی مدد کرتے ہیں

انہوں نے سید وقارالدین کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔