تلنگانہ

اساتذہ کی غیر حاضری پر گاوں والوں نے اسکول مقفل کردیا _ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں واقعہ

نظام آباد: 7 / جولائی (اُردو لیکس) تلنگانہ کے ایک گاوں میں اساتذہ کی مسلسل غیر حاضری پر اسکول کو مقفل کردیا۔یہ واقعہ نظام آباد ضلع میں دو دن قبل پیش آیا۔ اس واقعہ کی اطلاع پر پرائمری اسکول کے 2 اساتذہ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر درگا پرساد نے وجہہ نما نوٹس جاری کی۔

نظام آباد ضلع کے اندلوائی منڈل کے گٹکنڈی تانڈہ کے حدود میں واقع سرکاری پرائمری اسکول کے 2 اساتذہ کو خدمات میں لاپرواہی کی وجہ سے وجہ نما ئی نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی ای او نے اندرون تین یوم جواب دینے کی ہدایت دی۔ اس پرائمری اسکول میں 27 طلباء زیر تعلیم ہے یہاں پر خدمات انجام دینے والے دو اساتذہ کچھ دنوں سے اپنی خدمات پر مقررہ وقت پر حاضر نہیں ہورہے ہیں جس کیخلاف تانڈہ کی عوام نے بطور احتجاج پیر کے دن اسکول کو مقفل کردیا۔ اس بات کی شکایت موصول ہونے پر منڈل ایجوکیشن آفیسر نے وہاں خدمات انجام دینے والے پال وینو یلاریڈی پلی پرائمری اسکول، اے وینکٹیشور گوڑ ڈونکل دیو تانڈہ کو روانہ کردیا اور اسکول پر کام کرنے والے اساتذہ کو ڈپٹیشن پر روانہ کردیا۔ اس سلسلہ میں ایم ای او نے ڈی ای او کو اجازت کیلئے مکتوب روانہ کردیا۔ تانڈہ کی عوام نے اس بات پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا کہ ان دو اساتذہ جن میں ایک صدر مدرس ضلع یونین کے صدر اور سکریٹری ایک منڈل صدر ہے۔ ان کی مصروفیت کے باعث طلباء کی تعلیم بری طرح متاثر ہونے کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button