نیشنل

شادی کے پکوان کے دوران لگی بھیانک آگ 20 سے زائد زخمی

file phot

نئی دہلی: ریاست اترپردیش میں شادی کی تقریب کے دوران گیس کے اخراج کی وجہہ سے بھیانک آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ حمیر پور ضلع کے راٹھ قصبہ میں کل رات پیش آیا جس میں زائد از 20 افراد جھلس گئے۔ شدید طورپرجھلس جانے والوں کو علاج کیلئے قریبی میڈیکل کالج منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق باورچی مہی پت نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پکوان میں مصروف تھے۔ جیسے ہی ایک گیس سلنڈرختم ہوا دوسرا سلنڈرلگایا گیا اوراس کے ساتھ ہی آگ بھڑک اٹھی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ گیس کے اخراج کی وجہہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کے بعد شادی کی تقریب میں افراتفری مچ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button