تلنگانہ

تلنگانہ میں کورونا‌کے کیسس میں اضافہ،ماسک لگائیں ورنہ پھر جرمانہ عائد کرنے کی نوبت آئے گی: ڈائریکٹر صحت عامہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈائرکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر سرینواس راؤ نے عوام کو مشورہ دیا کہ ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا پازیٹیو کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہر ایک کو ماسک پہننا چاہیے۔ سرینواس راؤ نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کور نا کے کیسس کی تعداد 355 سے بڑھ کر 555 ہوگئی ہے۔

سرینواس راؤ نے واضح کیا کہ ریاست میں فی الحال 811 کیسس سرگرم ہیں تاہم ریاست میں تقریباً 8 ہفتوں سے کووڈ سے ایک بھی موت ریکارڈ نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید 4-6 ہفتوں میں کیسس کی تعداد میں اضافہ ہوگا اس لیے عوام سے خواہش کی جاتی  ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ہر ایک کو عوامی مقامات پر ماسک پہننا چاہیے۔

اگر لوگ تعاون نہیں کرتے ہیں تو ماسک نہ پہننے والوں کو دوبارہ جرمانہ کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریاست میں چوتھی لہر کے امکانات بہت کم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button