تلنگانہ

مساجد کی کھدائی کرنے کا مطالبہ کرنے والے تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ کو کیوں معطل نہیں کیا گیا: جے پی نڈا سے کے ٹی آر کا سوال

حیدرآباد _ 6 جون ( اردولیکس) ٹی آر ایس کے کارگذار صدر و وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے پیغمبر اسلام کے خلاف ریمارکس کرنے والی بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما کو پارٹی سے معطل کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے تارک راما راو نے ایک ٹیوٹ کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے سوال کیا کہ اس طرح کے نفرت انگیز بیانات دینے والوں کے ساتھ بی جے پی ایک ہی برتاؤ کیوں نہیں کرتی ۔وزیر موصوف نے سوال کیا کہ

” بی جے پی واقعی تمام مذاہب کا یکساں احترام کرتی ہے تو کیا آپ کو تلنگانہ بی جے پی کے سربراہ کو بھی معطل نہیں کرنا چاہئے جنہوں نے کھلے عام بیان دیا تھا کہ تمام مساجد کو کھدائی کی جائے اور اردو پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں؟

انہوں نے جے پی نڈا سے اس کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button