جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآبادکے شعبہ میڈیا کی جانب صحافیوں کے لئے دعوت افطار کا اہتمام

مسلم صحافی،داعی کا کردارادا کرتے ہوئے اسلام کے نمائندہ بنیں : حا فظ محمد رشاد الدین

جماعت اسلامی ہندشہر حیدرآبادکے شعبہ میڈیا کی جانب صحافیوں کے لئے دعوت افطار کا اہتمام

*قلم اور کردار کے زریعہ اسلام کے پیغام کو عام کریں : ڈاکٹر فہیم الدین احمد*

مسلم صحافی،داعی کا کردارادا کرتے ہوئے اسلام کے نمائندہ بنیں : حا فظ محمد رشاد الدین

*برادرانِ وطن کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے واقف کروایں : تلگو صحافی جناب عبد الواحد*

 

جماعت اسلامی ہندشہر حیدرآباد کے شعبہ میڈیا کی جانب سے شہر کے مسلم صحافیوں کے لئے مدینہ ایجوکیشن سنٹر،نامپلی حیدرآباد پر بروز اتوار دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جسمیں اردو کے علاوہ دیگر زبانوں کے صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر جناب فہیم الدین احمد،چیف ایڈیٹر ھفتہ وار دعوت نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مسلم صحافی اپنے قلم و کردار کے زریعہ اسلام کا صحیح تعارف دنیا کے سامنے پیش کریں

 

۔انہوں نے کہا کہ صحافی سماج کی آنکھ ہوتے ہیں اور وہ جو سماج کو بتانا چاہتے ہیں دنیا اسی پر یقین کرتی ہے۔لھذا اپنے پیشے سے انصاف کریں اور بہتر سماج کی تشکیل میں اپنا رول ادا کریں۔ اور معاشرہ میں بھلائیوں اور اچھائیوں کو فروغ دیں۔اس موقعہ پر انہوں نے کیرالہ میڈیا ون چینل سے متعلق سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے فیصلہ کو خوش آیئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت عظمی نے صحافتی آزادی کو بحال کرنے کا کام انجام دیا ہے جو قابل تحسین ہے۔ ناظم شہر جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآبادحافظ محمد رشاد الدین نے اس موقعہ پر جماعت اسلامی عظیم تر حیدرآباد کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ جماعت بیک وقت کئی محاذوں پر کام کر رہی ہے او ر برادران ِ وطن میں دعوت اور مسلمانوں میں اصلاح معاشرہ کے ساتھ ساتھ شہر میں بڑے پیمانے پر خدمت خلق کے کام انجام دئے جاتے ہیں۔

جبکہ عصری و دینی تعلیم کے ساتھ کمپیوٹر و دیگر فنی تعلیم و تربیت کے زریعہ نوجوانوں کو روزگار سے بھی جوڑا جارہا ہے۔انہوں نے مسلم صحافیوں کوداعی کا کردارادا کرتے ہوئے اسلام کے نمائندہ بننے کا مشورہ دیا۔تلگو صحافی جناب عبد الواحد،ایڈیٹر تلگوھفتہ وار گیٹورائی نے اپنے افتتاحی خطاب بزبان تلگو میں کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ برادران وطن کو انکی زبان میں اسلام کے پیغام سے واقف کروایا جائے۔ہمیں چاہیے کہ ہم اسلام کی بنیادی تعلیمات ان تک پہنچایں۔انہوں نے مزید کہاکہ روزہ،نماز،زکوۃ و دیگر امور سے متعلق ماہ رمضان میں اپنے غیر مسلم بھائیوں تک پیغام پہنچائیں،افطار اور عید کے موقع پر انہیں قریب کریں

 

۔مولانا معاذ عمری (سب ایڈیٹر،دعوت ویکلی) کی تلاوت و ترجمانی سے پروگرام کا آغاز ہوا۔جناب سید تنویر الحق، میڈیا سکریٹری جماعت اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد نے پروگرام کی کاروائی چلائی اور مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔سنیئر صحافی جناب ایوب علی خان،جناب باقر مرزا(سابق ڈائریکٹر دوردرشن)،ڈاکٹر مسیح الرحمان (ایڈیٹر میزان ویکلی،مغربی بنگال)، جناب ریاض احمد، جناب اکبر علی خان،جناب اطہر معین، جناب مصطفی محسن،جناب محمد حسام الدین ریاض، جناب افتخار علی (اعتماد)،مولانا کاظم شرفی،مولانا شاکر ندوی،مولانا ممتاز احمد،(ای ٹی وی بھارت) مولانا مقصود،جناب منظور احمد،جناب محمد خالد،جناب محمدمجاہد،جناب محمد حسام الدین متین کے علاوہ پرنٹ،الیکٹرانک،ویب پورٹلس اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ نماز مغرب کے بعدپر تکلف عشائیہ کا اہتما م کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button