تلنگانہ

شادی کے چند گھنٹوں کے اندر نئی دلہن نے خودکشی کرلی _ محبوب نگر میں افسوسناک واردات

محبوب نگر _ 14 مئی ( اردولیکس) مرضی کے خلاف شادی پر ایک نوبیاہتا دلہن نے شادی کے چند گھنٹوں کے اندر ہی سسرال روانگی سے پہلے ہی  خودکشی کرلی۔یہ واردات تلنگانہ کے   محبوب نگر مستقرمیں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق محبوب نگر کی   19سالہ لکشمی نے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔

جس کی شادی اس کے خالہ زاد بھائی اے پی کے ضلع اننت پور سے تعلق رکھنے والے ملک ارجن سے طئے پائی تاہم اس نے اپنی ماں سے کہاکہ وہ شادی نہیں کرناچاہتی تاہم اس کی ماں اور خاندان کے بزرگوں نے اس کی ایک بات بھی نہیں مانی اور اس کی شادی کردی گئی۔صبح میں یہ شادی کی تقریب بڑی ہی دھوم دھام سے ہوئی تاہم شام میں سسرال روانگی سے پہلے لکشمی نے زہرپی لیا۔

اس کو فوری طورپر وہاں موجود اس کے رشتہ داروں نے علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیاتاہم ڈاکٹرس نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی شادی کے گھرمیں کہرام مچ گیا اور علاقہ میں غم کی لہردوڑگئی

متعلقہ خبریں

Back to top button