جرائم و حادثات

انڈروئیرمیں چھپا کرلایا گیا 47 لاکھ کا سونا حیدرآباد ایرپورٹ پرضبط

حیدرآباد: شمش آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر بھاری مقدار میں سونا ضبط کیا گیا۔ جمعہ کی شام 7:30 بجے دبئی کی پرواز EK-528 میں آنے والے مسافر کی چیکنگ کی گئی اور 823 گرام سونا ضبط کیا گیا۔ حکام کو معلوم ہوا کہ مسافر نے سونا انڈروئیرمیں چھپا رکھا تھا۔ کسٹمز حکام نے بتایا کہ اس کی مالیت 47 لاکھ تک ہوگی۔ کسٹم حکام نے ملزم کی شناخت حیدرآباد کے پرانے شہرکے رہنے والے کے طور پر کی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button